بھارتی جارحیت پر صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے، وزیر اعظم

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی جارحیت پر انتہائی صبروتحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے تاہم ہمارے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
کنٹرول لائن پر صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان بھارتی جارحیت پر انتہائی صبروتحمل کا مظاہر کر رہا ہے تاہم ہمارے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
پاکستان کسی بھی جارحیت کی صورت میں دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہماری فوج پہل نہیں جوابی کارروائی کرتی ہے جب کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر کشیدگی میں اضافہ علاقائی امن و سلامتی کےلے خطرہ ہے۔
یہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے لہذا اقوام متحدہ کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔
نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور امریکا میں سات دہائیوں سے تزویراتی شراکت داری قائم ہے لہذا پاکستان علاقائی امن واستحکام کے لیے نئی امریکی حکومت سے مل کر کام کرے گا۔
وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز، مشیر قومی سلامتی لیفٹیننت جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ اور طارق فاطمی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز نے ایل او سی کی صورتحال پر بریفنگ اور بھمبر میں 7 پاکستانی فوجیو ں کی شہادت پر حکومتی ردعمل سے متعلق شرکا کو آگاہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: