لندن فلیٹ میاں شریف مرحوم نے خریدے

سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے وزیراعظم کے بچوں کے جواب میں سب سے اہم دستاویز قطر کے سابق وزیراعظم حماد بن جیسم بن جبر الثانی کا خط ہے۔

اس خط کے مطابق لندن کے پارک لین میں واقع فلیٹ وزیراعظم نوازشریف کے مرحوم والد میاں محمد شریف نے خریدے تھے اور دونوں آف شور کمپنیاں بھی انہی نے قائم کی تھیں۔

qatar-prince-hammad-letter

حماد بن الثانی کے خط میں کہا گیا ہے کہ ان کے والد اور میاں محمد شریف کے کاروباری مراسم تھے اور انہیں بتایا گیا تھا کہ میاں شریف نے قطر میں الثانی خاندان کے ریئل اسٹیٹ کاروبار میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنی یادداشت کی بنا پر بتایا کہ میاں شریف مرحوم نے ان کے کاروبار میں تقریباً سوا کروڑ درہم کی سرمایہ کاری کی اور اس سے حاصل ہونے والے منافع کے ذریعے انہوں نے لندن کے پارک لین میں چار فلیٹ جن کے نمبر 17، 17 اے، 16 اور 16اے ہیں خریدے۔

hussain-nawaz-london-flats

حماد بن جیسم کے مطابق میاں شریف مرحوم کی خواہش تھی کہ یہ فلیٹ ان کے پوتے حسین نواز کو دیئے جائیں، ان کی وفات کے بعد دو ہزار چھ میں الثانی خاندان نے یہ فلیٹ حسین نواز کو ٹرانسفر کر دیئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: