زلزلے کے باوجود ٹیسٹ میچ ہوگا، کرکٹ نیوزی لینڈ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ جمعرات کو شیڈول کے مطابق کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے جاری کردہ بیان کے مطابق زلزلے کے باوجود میچ کے شیڈول یا مقام کی تبدیلی نہیں کی جارہی۔

اتوار کو نیوزی لینڈ میں 7.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے بعد ساحلی علاقے سے سونامی کی لہریں بھی ٹکرائیں۔ اس کے بعد 6.8 شدت کا آفٹر شاک بھی محسوس کیا گیا۔

پاکستان کی کرکٹ ٹیم زلزلے کے وقت نیلسن میں تھی اور پیر کو کرائسٹ چرچ پہنچی ہے۔ منگل کو ٹیم پریکٹس کرے گی۔

پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بعد آسٹریلیا کے دورے پر جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: