120 رنز کا خسارہ، 8 وکٹیں باقی، آسٹریلیا مشکل میں

ہوبارٹ ٹیسٹ میں میزبان ٹیم آسٹریلیا کے سر پر شکست کے سائے منڈلانے لگے ہیں۔

تیسرے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے ہیں۔ جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز میں برتری ختم کرنے کے لیے کینگروز کو مزید 120 رنز درکار ہیں۔

عثمان خواجہ 56 رنز اور سٹیون سمتھ 18 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ برنز صفر پر ایبٹ کا شکار ہوئئے۔ وارنر کو بھی 45 رنز پر وارنر نے آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 326 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ ڈی کوک نے 104 اور بووما نے 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنائی۔

آسٹریلیا کی طرف سے ہیزل وڈ نے 6 اور سٹارک نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 85 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔ بارش کے باعث میچ کے دوسرے دن کھیل نہیں ہوسکا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: