امریکی مصنوعات پر پابندی ،چینی سرکاری اخبار

اداریہ گلوبل ٹائمز

 

چینی کے اہم ترین اخبار گلوبل ٹائمز  نے نئی امریکی صدر کی چین مخالف پالیسیوں پر پہلی بار اپنا ردعمل دیا ہے۔ ٹرمپ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں چینی صد ژنگ کو مخالطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب ان کے پاس امریکا کے ساتھ چلنے کے علاوہ اور کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ چینی مصنوعات پر 45فیصد ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی بھی دے چکے ہیں۔ تاہم چینی ریاستی اخبار کے اداریہ میں ٹرمپ کی پالیسیوں کو جواب دیا گیا ہے۔ چینی اخبار نے دھمکی کا جواب کچھ یوں دیا ہے کہ اگر چین کے خلاف جارحانہ رجارتی جنگ شروع کی گئی تو یہ ایک بہت فاش غلطی ہو گی۔

اداریہ میں کہا گیا کہ اگر ٹرمپ نے اپنے بیانات پر عمل درآمد کیا تو چین بھی موثر جوابی کارروائی کرے گا۔ ’’اگر ٹرمپ نے امریکا چین تجارت پر حملہ کیا تو کئی امریکی کمپنیاں بھی اس کے نتائج بھگتیں گی۔ اس کے بعد نئے صدر کو اپنی غیردانش مندی، جہالت اور غرور کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔‘‘

’’بوئنگ کی جگہ ائیربس سے طیارے حاصل کیے جائیں گے، امریکی گاڑیوں اور آئی فون کو چین میں آنے نہیں دیا جائے گا۔ امریکی سویابین اور دالوں کی درآمد پر بھی پابندی ہو گی۔ چین اپنے طلبا کو بھی امریکا جانے سے روک دے گا۔‘‘

گوبل ٹائمز کا کہنا ہے کہ چین کے لئے مشکلات پیدا کر کے نئے صدر اپنے لئے مشکلات میں اضافہ کریں گے۔

ٹرمپ نے اپنی صدارتی مہم میں چین سے تجارتی جنگ شروع کرنے کی دھمکی دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ چین نے پہلے ہی تجارتی جنگ شروع کر رکھی ہے اوراب ہمیں یہ جنگ لڑنی ہے کیونکہ چین اپنی کرنسی کے ساتھ بے ایمانی کر رہا ہے۔

نیویارک ٹائمز کو انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ چین سے تجارتی جنگ نئی نہیں، جنگ جاری ہے اور ہم یہ جنگ بری طرح ہار رہے ہیں۔

چینی صدر ژی شی پنگ نےنومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے جس میں انہوں نےٹرمپ پر واضح کیا تھا کہ تعاون ہی ترقی کا واحد راستہ ہے۔

ٹرمپ نے گفتگو کے بعد بیان میں کہا تھا دونوں رہنماؤں کے درمیان تعمیری گفتگو ہوئی اور دونوں میں باہمی احترام کا رشتہ قائم ہو گیا ہے۔

تاہم گلوبل ٹائمز چین کی سرکاری پالیسی کو واضح کرتا ہے اور گفتگو کے بعد ایسے اداریے ثابت کر رہے ہیں کہ ٹرمپ کے امریکا اور چین میں معاملات درست نہیں بلکہ شاید مزید خراب ہونے والے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: