تاریخ کا ایک سیاسی باب بند

پیپلز پارٹی کے سینئررہنما جہانگیر بدر 72سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔وہ دل اور گردے کے عارضے میں مبتلا تھے۔ان کی نماز جنازہ چار بجے پنجاب یونیورسٹی گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔

بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے جہانگیر بدر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھی اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر لاہور کے نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے ۔

جہانگیر بدر کو 2 روز قبل سینے میں درد کے باعث ہسپتال لایا گیا جہاں وہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ۔

ان کے انتقال کے بعد پیپلز پارٹی کے اراکین کی بڑی تعداد ان کے گھر پہنچ گئی ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی ا پنے ٹوئٹ میں جہانگیر بدر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ۔

جہانگیر بدر 25اکتوبر 1944کو لاہور میں پیدا ہوئے ، پنجاب یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔

وہ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل اور پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر بھی رہے ۔

انیس سو چورانوے اور دو ہزار نو میں سینیٹر بھی منتخب ہوئے ۔ بینظیر بھٹو کے پہلے دور حکومت میں وفاقی وزیر بھی رہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: