نیوزی لینڈ میں زلزلہ، پاکستانی ٹیم محفوظ

نیوزی لینڈ میں اتوار کو 7.8 شدت کا ہولناک زلزلہ آیا ہے جس میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی محفوظ رہے ہیں۔

نیلسن میں ٹیم کے مینجر وسیم باری نے تمام کھلاڑیوں کے خیروعافیت سے ہونے کی تصدیق کی۔

پاکستانی ٹیم تین روزہ میچ کھیلنے کے لیے نیلسن میں موجود ہے اور 17 نومبر سے کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ کھیلے گی۔

زلزلے کے وقت پاکستانی خواتین کی کرکٹ ٹیم کرائسٹ چرچ میں موجود تھی۔ ٹیم کے مینجر باسط علی کے مطابق تمام کھلاڑی محفوظ ہیں تاہم کچھ لڑکیاں ڈری ہوئی ضرور ہیں۔

کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے زلزلے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی اپنے خیریت سے ہونے کے پیغامات شیئر کئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: