پاناما کے شواہد منگل کو عدالت میں

تحریک انصاف نے پاناما لیکس کیس میں منگل کو سپریم کورٹ کے سامنے ثبوت پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بنی گالہ میں عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پاناما لیکس کے معاملے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں جہانگیر ترین، اسد عمر، عمران اسماعیل، شیریں مزاری، عارف علوی اور نعیم الحق نے شرکت کی۔

عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو میڈیا میں پاناما لیکس کا معاملہ بھرپور انداز میں اٹھانے کی ہدایت کی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے معاملے میں وزیراعظم اور ان کے بچوں کے حوالے سے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو پاناما لیکس پر حکومتی پراپیگنڈے کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں شریف خاندان کی کرپشن اور لوٹ مار پر تیار کی گئی دستاویزی فلم کا مشاہدہ کیا گیا۔ اس دستاویزی فلم کو “شریف خاندان کی فخریہ پیشکش: جھوٹوں کی انمول داستان” کا نام دیا گیا ہے۔

اجلاس میں ترک صدر سے مجوزہ ملاقات کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ شاہ محمود قریشی جلد ترک سفیر سے ملاقات کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: