ارکان اور اہل خانہ کو بلیو پاسپورٹ دو

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راحیلہ حمید درانی کی صدارت میں شروع ہوا۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی سردار رضا محمد بڑیچ نے اراکین اسمبلی کے لئے سرکاری بلیو پاسپورٹ کے اجراءسے متعلق قرارداد پیش کی۔

قراردادکی حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے پورے جوش و خروش سے حمایت کی۔ تاہم چند ارکان نے قرارداد میں ترمیم کروائی کہ بلیو پاسپورٹ صرف ارکان اسمبلی کو ہی نہیں بلکہ ان کے اہل خانہ کو بھی جاری کیا جائے کیونکہ بیرون ملک سفر کے وقت ویزے کے حصول میں مشکلات کے باعث ارکان کا استحقاق مجروح ہو جاتا ہے۔

اسپیکر نے قرارداد کو ترامیم کے ساتھ منظور کرتے ہوئے پارلیمانی گروپ پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جو وفاق سے فوری بلیو پاسپورٹ سے متعلق بات کرے گی۔

اجلاس میں ڈاکٹر سعید ہاشمی نے صوبے میں پارلیمنٹ لارجرز کے قیام سے متعلق قرارداد پیش کی اور موقف اختیار کیا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں سے منتخب ہو کرآنے والے عوامی نمائندوں کورہائش کا مسئلہ ہے جس کے حل کیلئے پارلیمنٹ لارجرز تعمیر کیا جائے۔

قرارداد کو ارکان اسمبلی نے متفقہ طورپر منظور کر لیا جس کے بعد اسپیکر نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: