بہادر خاتون بمقابلہ لغو قانون

مے بل مین (دی اینڈی پینڈنٹ)

 

کینیڈا میں زیادتی کا کیس اب پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ 2014میں اس کیس کے دوران جج نے زیادتی کا شکار خاتون سے ایسے سوالات کیے جن پر دنیا بھر میں احتجاج کیا گیا۔

جج نے اس کیس میں ملزم ’’واریگر ‘‘کو بری کر دیا تھا۔ تاہم خواتین تنظیموں کے احتجاج کے بعد کیس دوبارہ شروع کیا گیا اور اب   ملزم کے وکیل نے بھی  ایک بار پھر خاتون سے اخلاق سے گرے ہوئے سوال کیے ہیں۔

خاتون (جن کا نام ظاہر نہ کرنا قانونی طور پر ضروری ہے) نے 29سالہ الیگزینڈر واریگر پر الزام عائد کیا تھا کہ  2011میں نجی گھر  کی پارٹی کے دوران الیگزینڈر نے انہیں باتھ روم میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

کیس کی حالیہ سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے الزام عائد کیا کہ خاتون  الیگزینڈر سے ناراض تھیں کیونکہ باتھ روم  میں دونوں نے باہمی رضامندی سے  سیکس کیا۔ تاہم بعد نے الیگزینڈر نے گھر  میں ایک اور خاتون سے بھی ایسا ہی تعلق قائم کیا۔ اس پر خاتون غصے میں ہیں اور اب مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

وکیل نے کہا کہ خاتون الیگزینڈر سے بے تحاشا محبت کرتی تھی کیونکہ ان کا اعضا تناسل باقی مردوں سے بڑا تھا۔ وہ نہیں چاہتی تھیں کہ الیگزینڈر کا کسی دوسری خاتون سے کوئی تعلق ہو۔

اسی مقدمے میں 2014میں بھی جج رابن نے انتہائی گھٹیا سوالات کیے تھے جس پر ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور اگر ان پر تعصب ثابت ہوا تو انہیں عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’’اگر آپ یہ سب نہیں چاہتی تھیں تو  ٹانگیں جوڑے رکھتیں، اپنے جسم کو سینک  میں چھپا لیتیں۔‘‘

جج نے کہا تھا کہ ’’شراب پی کر نوجوان لڑکیاں جنسی تعلق قائم کرنا چاہتی ہے۔ ایسی چیزیں چلتی رہتی ہیں، اگر آپ کو کچھ تکلیف بھی ہو تو یہ اس تعلق کا حصہ ہے۔‘‘

ان ریمارکس پر خاتون نے جج کے خلاف مقدمہ بھی کر دیا تھا اور دنیا بھر کی خواتین تنظیموں نے کینیڈا کی حکومت سے احتجاج کیا تھا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ جج کی باتیں سن کر لگا کہ شاید میں کچھ کر سکتی تھی اور میں نے جان بوجھ کر یہ سب کچھ کیا، حالانکہ میرے ساتھ زیادتی ہوئی تھی۔ مجھے جج نے اپنے ریمارکس میں بیسوا بنا دیا تھا۔‘‘

اب کیس کا دوبارہ ٹرائل جج جیوری کے بغیر سن  رہے ہیں۔ ان نئے الزامات پر کینیڈا میں خواتین کی تنظیمیں سیخ پا ہیں اور انہوں نے مذمت بیان جاری کرتے ہوئے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسی وجہ سے خواتین ایسے مقدمات میں سامنے نہیں آتیں کیونکہ ان پر گھٹیا الزامات لگائے جاتے ہیں۔تاہم ایک بہادر خاتون اب اس کے خلاف ڈٹ گئی ہے جس کا بھرپور دفاع کیا جائے گا۔

انگلش میں پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: