ایک واری فیر۔۔۔۔۔

سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے ایک بار پھر مسلم لیگ میں شمولیت کا عندیہ دے دیا ۔

مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ بنیادی طور پر مسلم لیگی ہو جانا چاہوں تو کون روک سکتا ہے ۔ابھی تک فیصلہ نہیں کیا لیکن بہت جلد مسلم لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کرونگا ۔

ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ملک کے اندر قوتوں کو ڈی سنٹرلائز کر کے صوبے زیادہ بنانے چاہیے تاکہ وہ اپنے مسائل حل کر سکیں ، یہ سوچ اب چھوڑ دینی ہو گی کہ سارے فیصلے اب پنجاب میں ہوں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے الیکشن نے ثابت کر دیا ہے کہ اکثریتی حمائیت کچھ نہیں ہوتی ۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا اب دوسرے ممالک میں ٹانگ اڑانے والا ملک نہیں رہا اس کے اپنے ملک میں آگ لگی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ دوسرا گوربا چوف ہے لیکن یہ اس سے بھی بدتر ہو گا جس کی پالیسیوں سے امریکا تقسیم ہو گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ چائنا ہمارے ملک میں آیا ہے ، چائنا دینے والا اور امریکا لینے والا ہے۔ اس کی معیشت اور ڈالر بیٹھ رہا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کے حکمرانوں کو چاہیے کہ نیا تھنک ٹینک بنا کر آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کی کوشش کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: