ماسٹر مائنڈ گرفتار ہے یا نہیں، بتاؤ؟کمیشن برہم

بلوچستان ہائیکورٹ میں سانحہ 8 اگست سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی سماعت کے موقع پر ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری سے متعلق بیان کی وضاحت نہ ہونے پر کمیشن نے برہمی کا اظہار کیا ہے ۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ اگر اس حوالے سے واضح نہیں کیا گیا تو وزیر اعلیٰ کو طلب کر لونگا انہیں استثنیٰ حاصل نہیں ۔

بلوچستان ہائیکورٹ میں سانحہ 8اگست سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کر رہے ہیں ۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ وزیر اعلیٰ کہاں ہیں کیونکہ جب تک وہ خود اس بیان وضاحت نہیں کریں گے کنفیوژن برقرار رہے گی ، یہاں وزیراعلیٰ کچھ ان کے ترجمان کچھ اور ڈی آئی جی پولیس کچھ اور ہی کہہ رہے ہیں ۔ایسی صورتحال میں رپورٹ میں لکھیں گے ۔ عدالت نے حکم دیا کہ فوری طور پر ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری سے متعلق موقف کو واضح کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

کمیشن میں سول اسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: