حکومت کامیاب، کوئی مطالبہ تسلیم نہ ہوا، دھرنا ٹھنڈا

ینگ ڈاکٹرز  نے انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد مال روڈ پر چار روز سے جاری دھرنا ختم کردیا۔انتظامیہ کی جانب سے چیف ایگزیکٹو میواسپتال  پروفیسر اسد اسلم ینگ ڈاکٹرز  سے مذاکرات کرنے پہنچے جہاں انہوں نے ینگ ڈاکٹرز کو دھرنا ختم کرنے پر راضی کر لیا۔

میڈیا سے گفتگو میں  پروفیسر اسد اسلم کا کہنا تھا کہ ینگ ڈاکٹرز کا بڑا مسئلہ سیکیورٹی کا تھا جو  حکومت نے حل کردیا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

اس موقع   احتجاجی ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ پروفیسر اسد اسلم ان کے لیے قابل  قدر  استاد ہیں۔ ان کا احترام کرتے  ہوئے دھرنا ختم کرنے کا  فیصلہ کیا۔

حکومت نے ینگ ڈاکٹرز کا آئے روز دھرنا ختم کرنے  کا مستقل حل کرنے کےلئے پروفیسر اسد اسلم کو بطور چیف ایگزیکٹو میو اسپتال تعینات کیا تھا۔ حکومتی کی پالیسی کامیاب رہی اور ینگ ڈاکٹرز کا کوئی بھی مطالبہ نہیں مانا گیا لیکن دھرنا ختم ہو گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: