پی ایس ایل کے باعث ٹیم مضبوط ہو گی، وسیم اکرم

سابق پاکستانی کپتان اور دنیا کے بہترین فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل پاکستان کی کرکٹ کے لئے بہترین ہے، اس کی وجہ سے چند سال میں ہی پاکستانی کرکٹ بہت آگے چلی جائے گی۔
ایک انٹرویو میں وسیم اکرم نے کہا کہ بھارت کو آئی پی ایل سے بہت فائدہ ہوا، بھارت میں کرکٹ کا ٹیلنٹ تھا، آئی پی ایل سے انہیں دو تین سال میں اچھے کرکٹرز ملے اور مضبوط ٹیم بن گئی۔
پاکستان سپر لیگ بھی پاکستانی کرکٹ کے لئے یہی کرے گی، چند سال میں پاکستان کو ایسے کھلاڑی ملیں گے جو ورلڈ کلاس ہوں گے اور ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم کے مقابل آ جائے گی۔
وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ سب سے زیادہ ہے لیکن اعتماد اور تجربے کی کمی ہے۔ پی ایس ایل سے کھلاڑیوں میں اعتماد آئے گا کہ وہ غیر ملکی کرکٹرز کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: