معروف گلوکار اے نیئر چل بسے

پاکستان کے معروف گلوکار اے نیئر لاہور میں طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے، 66 سالہ اے نیئر عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔
اے نیئر 17ستمبر1950 کو ایک مسیحی خاندان میں پیدا ہوئے، انہوں نے گلوکاری کا آغاز 1974 میں ریلیز ہونے والی فلم بہشت میں اپنی آواز کا جادو جگا کر کیا اور اس زمانے کا مقبول ترین گانا یوں ہی دن کٹ جائیں گے گایا۔
اے نیئر احمد رشدی سے بہت متاثر تھے اور انہیں اپنا گرو مانتے تھے، وہ 1980 کی دہائی میں مقبول ترین گلوکار تھے۔ 80 کی دہائی میں اے نیئر اور اخلاق احمد نے فلمی ہیروز کے لئے پلے بیک سنگنگ کا سارا بوجھ اٹھایا۔
اسی عرصے میں انہوں نے بہترین گلوکار کے 5 نگار ایوارڈز بھی اپنے نام کئے۔
گلوکار طویل عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ ان دنوں وہ لاہور میں ایک میوزک اکیڈمی بھی چلا رہے تھے۔ انہوں نے سوگواروں میں تین بیٹیاں اور ایک بیوہ چھوڑی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: