ٹرمپ کے بطور صدر پہلےسو دن انتہائی اہم

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے 100دنوں کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جارہا ہے
کہ پہلے تین ماہ کے دوران وہ کیا اقدامات عمل میں لا سکتے ہیں ،؎
امریکی ریاست پنسلوینیا میں اپنی ایک تقریر میں انھوں نے اپنی صدارت کے پہلے سو دنوں میں کچھ اقدامات کرنے کے وعدے کیے تھے جو درج ذیل ہیں۔

غیر قانونی اور جرائم پیشہ بیس لاکھ غیر ملکیوں کو ملک سے بیدخل کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ ان ملکوں کے باشندوں کے لیے ویزا سے استثنیٰ ختم کرنا جو اپنے شہریوں کو واپسی لینے پر تیار نہ ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ سابق صدر باراک اوباما کے ہر صوابدیدی اقدامات کو یکسر مسترد کردیں گے، امریکی ایوان صدر وائٹ ہاوس کے حکام پر کسی لابی کا حصہ بننے پر پابندی عائد کی جائے گی ،کانگریس کے ارکان پر متعدد بار منتخب ہونے پر قدغن لگائی جائے گی۔

امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر ایک دیوار تعمیر کی جا سکتی ہے اور اس دیوار کی تعمیر پر اٹھنے والے اخراجات میکسیکو سے ہی وصول کیے جائیں گے ۔امیگریشن اور کسٹم کے عملے میں تین گنا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

امریکہ کو بحرالکاہل کی تجارتی شراکتوں سے نکالا جائے گا، شمالی امریکہ کی آزاد تجارت کے معاہدے پر ازسر نو مذاکرات کا راستہ نہیں ملتاتو معاہدے ختم کر دیئے جائیں گے۔

ٹرمپ کے فلسفے کےمطابق  پستول بذات خود کوئی خطرہ نہیں کیونکہ پستول خود کسی انسان کی جان نہیں لیتی بلکہ اس کا ٹگر دبانے والا کسی کا جان لیتا ہے ، پستول یا گن رکھنا ہر شہری کا حق ہے اس قانون کی حمایت کی جائے گی۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غریب اس لیے غریب ہے کیونکہ وہ محنت نہیں کرتا ، پیسہ کمانے کیلئے جدوجہد نہیں کرتا ،اس لیے حکومت شہریوں کے علاج کی ذمہ دارنہیں ہوگی ، ہر شہری اپنی صحت اور علاج کا خود ذمہ دار ہوگا اس میں حکومت کسی قسم کی کوئی مدد نہیں کرے گی ۔

ٹرمپ نے ٹیکس کی شرح کو کم کرنے کا اعلان ضرور کیا ہے اور اس کو پندرہ فیصد تک لانے کی بات کی ہے لیکن اس پر عملدرآمد بہت مشکل ہے ، ٹرمپ بڑی جدوجہد سے ٹیکس شرح کو 25فیصد سے نیچے نہیں لا سکیں گے کیونکہ امریکہ کی معیشت کا بہت بڑا انحصار ان ٹیکس کٹوتیوں سے وابستہ ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: