ایڈوانس ٹیکس تاوان ہے، سینیٹ

پیپلزپارٹی کے سینیٹرسلیم مانڈی والا کی صدارت میں قائمہ کمیٹی برائے فنانس کے اجلاس میں ایف بی آر کے چیئرمین نے رواں مالی سال کی پیلی سہ ماہی میں 625 ارب روپے محصولات حاصل ہونے پر جب یہ کہا کہ شرح نمو کا ہدف 18 فیصد مقررتھا۔تاہم صرف 6 فیصد اضافہ ممکن ہو سکا تو چیئرمین کمیٹی اور حکومتی ممبر سینیٹر مشاہد اللہ خان سیخ پا ہو گئے۔

سلیم مانڈی والا نے واضح کیا کہ یہ 6 فیصد شرح نمو سہ ماہی نہیں بلکہ پانچ ماہ کے ٹیکسوں کے محاصل ہیں۔ ایف بی آر نے زبردستی دسمبر تک کا ایڈوانس ٹیکس وصول کرلیا ہے۔ جو زدوکوب کرنے کے مترادف ہے۔

مسلم لیگ ن کے سینٹرمشاہد اللہ خان نے ایڈوانس ٹیکس کو بھتہ خوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایڈوانس کے نام پر ایف بی آرکاروباری حضرات سے بدمعاشی کر رہی ہے۔

کمیٹی نے اکیس گریڈ کے افسروں کو الاونس کی مد میں ایک لاکھ بیس ہزار روپے ماہانہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئےمونو ٹائزیشن پالیسی کا ازسر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

پیپلزپارٹی کی حکومت میں مونوٹائزیشن پالیسی فیول کے اخراجات میں کمی کے لئے بنائی گئی تھی۔

ایف بی آر کے استفسارپر کہ بہتر انوسمنٹ کی وجہ سے ٹیکس ریونیومیں 6 فیصد شرح نمو ہوئی ہے۔چیئرمین نے کہا کہ ایف بی آر ریونیو ٹارگٹ مقررکرنے کے بعد بینکوں سے ٹیکس دہندہ کی رقم نکال لیتی ہیں۔اس اختیار کو ایف بی آر سے اگلے مالی سال میں واپس لیا جانا چاہئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: