یاسین ملک پھر گرفتار

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے حریت رہنما یاسین ملک کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا ہے، انہیں صرف ایک ہفتہ قبل ہی رہا کیا گیا تھا۔ پولیس نے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق یاسین ملک نے کل کشمیر کے یوم استقلال میں شرکت کرنا تھی اور اس موقع پر ہزاروں کشمیریوں کے اکٹھا ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پولیس نے یاسین ملک کو شرکت سے قبل ہی گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ یاسین ملک کی گرفتاری کے باوجود یوم استقلال منایا جائے گا۔
یاسین ملک کو 4 مہینے قبل کشمیری مجاہد برہان الدین وانی کی شہادت کے بعد ایک مظاہرے کی قیادت کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ دوران گرفتاری ان پر تشدد بھی کیا گیا۔
یاسین ملک کو قید تنہائی میں رکھا گیا جب کہ ان کے دل کی دوا بھی انہیں نہیں دی گئی جس کے باعث ان کی حالت بگڑ گئی تھی۔ گردے میں تکلیف کی وجہ سے انہیں بازو میں انجکشن لگایا گیا جس وجہ سے ان کا ایک بازو بھی سوج گیا تھا۔
یاسین ملک کو 4 دن کے لئے سری نگر میڈیکل سنٹر کے آئی سی یو میں زیر علاج رکھا گیا جس کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: