دبئی سے ابوظہبی کا فاصلہ صرف12 منٹ میں

یو اے ای کی حکومت نے دبئی اور ابوظہبی کے ریل سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ہوائی جہاز سے بھی تیز ہو گی۔ اس پراجیکٹ کے مکمل ہونے پر دونوں شہروں کے درمیان سفر صرف12 منٹ میں طے ہو گا۔
ہوائی جہاز کے ذریعے دبئی سے ابوظہبی تک سفر کرنے میں 30 منٹ لگتے ہیں تاہم ہائپر لوپ سروس 12 منٹ میں یہ آپ کو دبئی سے ابوظہبی یا ابوظہبی سے دبئی پہنچا دے گی۔
دبئی حکومت نے امریکی کمپنی ہائپر لوپ ون سے معاہدہ کر لیا ہے اور دنیا میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا منصوبہ ہے، جسے عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔
ہائپر لوپ ٹرانسپورٹ سسٹم کا منصوبہ چند ماہ قبل متعارف کروایا گیا تھا، جس کے تحت مسافر1125 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکیں گے۔
اس مقصد کے لیے مسافروں کے لیے سُپرسونک رفتار کی حامل پریشر ٹیوبز بنائی جائیں گی۔ دبئی حکومت نے اس منصوبے کا اعلان منگل کو دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ میں کیا ہے۔
اس امریکی کمپنی نے رواں برس کے آغاز پر اپنا پہلا تجربہ ایک امریکی صحرا میں کیا تھا اور تب یہ خبریں کسی سائنس فکشن سٹوری سے کم نہ تھیں۔
منصوبہ سازوں کے مطابق اس ٹرین کی تعمیر سے دبئی اور ابوظہبی کا سفر صرف بارہ منٹ میں طے ہو جایا کرے گا۔
ابھی اس حوالے سے کوئی مالی شرائط طے نہیں پائی ہیں اور اس ٹیکنالوجی کے حوالے سے ابھی مزید تجربات کیے جائیں گے۔ دبئی اور ابوظہبی کے مابین متعدد ایسے اسٹیشن بھی بنائے جائیں گے، جہاں یہ ٹرین رکا کرے گی۔
اسی طرح دبئی کی سرکاری پورٹ آپریٹر کمپنی ڈٰی پی ورلڈ نے بھی ہائپر لوپ ون سے ایک معاہدہ کیا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کو دبئی کے صنعتی علاقے جبل علی پورٹ میں استعمال کرنے کے حوالے سے جائزہ لیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: