وائٹ ہاؤس کے نئے مکین کون؟

وائٹ ہاؤس میں اس وقت صدر بارک اوباما اپنی اہلیہ مشعل اور دو بیٹیوں ساشا اور مالیا کے ساتھ رہائش پذیر ہیں، ان سے قبل جارج ڈبلیو بش اور ان سے پہلے بل کلنٹن اپنی مختصر فیملی کے ساتھ رہائش پذیر رہے۔
اس بار مگر وائٹ ہاؤس مکینوں سے بھرنے والا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ بڑی فیملی رکھتے ہیں اور آئندہ سال جنوری میں ان کے ساتھ ان کے خاندان کے بہت سے افراد وائٹ ہاؤس منتقل ہوں گے۔
میلانیا ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودہ اور تیسری بیوی ہیں۔ دونوں نے 2005 میں شادی کی تھی۔ وہ سلووینيا میں پیدا ہوئی تھیں اور متنازع ماڈل رہ چکی ہیں۔
انتخابی مہم کے دوران جب ان کے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ پر کچھ خواتین نے جنسی استحصال کے الزام لگائے تھے تب میلانیا نے بھرپور طریقے سے اپنے شوہر کا دفاع کیا تھا۔
جولائی 2016 میں وہ اس وقت سرخیوں میں آئیں جب رپبلکن نیشنل کنونشن میں انھوں نے ایک تقریر کی جس کے بارے میں کہا گیا کہ وہ مشیل اوباما کی ایک تقریر کی نقل تھی جو مشیل نے 2008 میں دی تھی۔
اوانكا ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کی سب سے زیادہ جانی پہچانی اولاد ہیں۔ وہ ڈونلڈ اور ان کی پہلی بیوی کی اکلوتی بیٹی ہیں۔ اوانكا ماڈل رہ چکی ہیں اور والد کی ایک کمپنی کی نائب صدر ہیں۔
وہ ریالٹی ٹی وی شو دی ہینڈی مین میں جج رہ چکی ہیں۔ جیرڈ سے شادی کرنے کے بعد انھوں نے یہودی مذہب اپنا لیا۔ جیرڈ نیویارک کے بڑے پراپرٹی ڈویلپر کے بیٹے ہیں اور دس سالوں سے نیویارک میں ایک ہفتہ وار اخبار نکال رہے ہیں۔
بیرن ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودہ بیوی میلانيا ٹرمپ کی اکلوتی اولاد ہیں۔ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابی مہم میں ایک دو بار نظر آئے لیکن فی الحال وہ بحث سے دور ہی ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی دوسری بیوی مارلا میپلز کی بیٹی ہیں ٹفینی۔ وہ اداکارہ اور ٹی وی آرٹسٹ رہ چکی ہیں۔ سوشل میڈیا پر انتہائی فعال رہنے والی ٹفینی تب بحث میں آئیں جب انھوں نے رپبلکن كنوینشن میں تقریر کی جس کے لیے ان کے والد ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کی کافی تعریف کی۔
ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر ٹرمپ اور ان کی پہلی اوانا کے سب سے بڑے بیٹے ہیں۔ وہ ٹرمپ آرگنائزیشن کے ایگزیکٹیو شریک چیئرمین ہیں۔ اپنے شکار کے شوق کی وجہ سے وہ کافی تنازعات میں بھی رہے۔
ونيسا نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر سے 2005 میں شادی کی۔ ان کے پانچ بچے ہیں۔ جب وہ بچي تھیں تب انھوں نے ماڈلنگ شروع کر دی تھی۔ وہ مشہور ہالی وڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کی گرل فرینڈ رہ چکی ہیں۔ آٹھ سال کی کائی ٹرمپ، ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور ونيسا کی سب سے بڑی اولاد ہیں۔
ایرک ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی پہلی بیوی اوانا کی تیسری اولاد ہیں ۔ وہ ٹرمپ آرگنائزیشن میں ایگزیکٹیو شریک چیئرمین ہیں۔ 2006 میں انھوں نے ایرک ٹرمپ فاؤنڈیشن قائم کی جس نے کئی ریسرچ ہسپتالوں کو 28 ملین ڈالر کا عطیہ دیا۔
ٹی وی پروڈیوسر لارا يناسكا نے ایرک ٹرمپ سے 2014 میں شادی کی۔ وہ ٹرمپ فاؤنڈیشن سے منسلک ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی فیملی کے یہ تمام ارکان وائٹ ہاؤس کے مستقل مکین تو نہیں لیکن ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت میں یہ لوگ اکثر وائٹ ہاؤس میں اور وائٹ ہاؤس میں ہونے والی تقریبات میں ضرور دکھائی دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: