ٹرمپ نے مسلمانوں سے متعلق نفرت انگیز بیانات ہٹا دیئے

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ویب سائٹ سے مسلمانوں سے متعلق نفرت آمیز بیانات اور ویڈیو ہٹا دی ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کی ویب سائٹ میں ان کے منتخب ہونے کے بعد کافی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے کئی مقامات پر مسلمانوں کے خلاف بیانات دیئے جو ان کی ویب سائٹ پرموجود تھے، انہوں نے پیرس حملوں کے بعد کہا تھا کہ وہ امریکا میں مسلمان پناہ گزینوں کی آمد مشکل بنا دیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی ویب سائٹ میں مزید تبدیلیاں نہیں کی گئی تاہم مسلمانوں سے متعلق بیانات ہٹائے جا رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کو مسلمانوں اور خواتین کے خلاف سمجھا جاتا ہے اور انتخابی مہم کے دوران بھی انہوں نے کئی مرتبہ ایسے بیانات دیئے جس سے مسلمان ووٹروں کو شدید مایوسی ہوئی۔
ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران کئی متنازع اور نسلی امتیاز پر مبنی بیانات دیئے اور خاص طور پر انہوں نے مسلمانوں کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کی جس پر ان کی اپنی جماعت کے ارکان نے اس عمل کو ناپسندیدہ قرار دیا۔ اپنی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے سب سے زیادہ زور امیگریشن پر دیا اور اپنے متنازع اور سخت گیر خیالات کا اظہار کر کے انہوں نے پورے ملک میں ہیجان اور بے چینی پیدا کی جب کہ خاص طور پر امریکا میں بسنے والے مسلمانوں میں ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق تشویش پائی جاتی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: