فیصل رضا عابدی کی ضمانت منظور

سیشن جج ملیر نے ناجائز اسلحہ کیس میں سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ فیصل رضا عابدی پر سچل تھانے میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج تھا۔
سیشن جج ملیر کی عدالت میں ان کے کیس کی سماعت ہوئی، فیصل رضا عابدی نے کہا کہ ان پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام لگایا گیا ہے جو غلط ہے، ان کے پاس جو اسلحہ ہے اس کا لائسنس موجود ہے۔
عدالت نے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کر لی۔
فیصل رضا عابدی پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر ہیں، وہ ایم کیو ایم، ن لیگ اور سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے خلاف دھواں دھار تقاریر کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں۔
انہیں ایک ہفتہ قبل کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں فائرنگ کے واقعے کے بعد گرفتار کیا تھا۔ اس واقعے میں تبلیغی جماعت کے تین کارکن جاں بحق ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: