عشرت ’’آوٹ‘‘، سعید الزماں ’’ان‘‘

چودہ برس کے طویل دورائیے کے بعد ڈاکٹر عشرت العباد نے گورنر کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق گورنر سندھ خود بھی عہدہ چھوڑ کر برطانیہ منتقل ہونے کی خواہش کا اظہار کر چکے تھے۔

وفاقی حکومت نے عشرت العباد خان کی جگہ سابق جسٹس سعید الزمان صدیقی کو سندھ کا نیا گورنر نامزد کر دیا۔یہ اہم فیصلہ صدر ممنون اور وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ہوا۔
جسٹس سعید الزمان صدیقی جولائی 1999 سے لے کے جنوری 2000 تک چیف جسٹس سپریم کورٹ کے عہدے پر تعینات رہے۔

انہوں نے سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں پی سی او کے تحت حلف لینے سے انکار کیا اور چیف جسٹس کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

سعید الزماں صدیقی نے 2008ء میں صدارتی الیکشن میں ن لیگ کے امیدوار تھے۔جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی الیکشن کمیشن کے رکن سمیت دیگر اہم عہدوں پر بھی فائز رہے۔

عشرت العباد خان ملکی تاریخ میں کم ترین عمرمیں گورنربنے اورطویل ترین مدت تک اس عہدے پرفائز رہے۔

عشرت العباد زمانہ طالب علمی سے ہی سیاست سے منسلک ہوگئے اورایم کیوایم کی طلبہ تنظیم سے اپنے سیاسی سفرکا آغازکیا۔

وہ انیس سو نوے میں ایم کیوایم کی جانب سے صوبائی نشست پر کامیابی کے بعد انہیں منسٹری آف ہاوسنگ اینڈ پلاننگ کا قلمدان سونپا گیا بعد میں ماحولیات، صحت کے اضافی قلمدان بھی سونپے گئے۔

وہ 1993 میں لندن جابسےاور وہاں سیاسی پناہ لے لی۔حالات سازگار ہوتے ہی وطن واپس آئے۔27 دسمبر 2002 کوانہیں سندھ کا گورنربنادیا گیا۔

2008 میں پیپلز پارٹی کی وفاق اور سندھ میں حکومت بنی تو قائم علی شاہ وزیرِ اعلیٰ سندھ اور صدرِ مملکتِ آصف علی زرداری بنے، اس دوران بھی گورنر ڈاکٹر عشرت العباد کو عہدے سے ہٹایا نہ گیا۔
بعد ازاں کئی بار ایسا ہوا کہ ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی اختلافات ہوئےاور ایم کیوایم کئی بار سندھ حکومت سے علیحدہ ہوئی مگر عشرت العباد اپنے عہدے پربرقرار رہے۔

ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی کے اختلافات کے بعد27 جون 2011 کوگورنر سندھ عشرت العباد نے استعفیٰ دےدیا، تاہم سابق صدر آصف علی زرداری نے استعفیٰ قبول نہ کیا۔
2013 کے عام انتخابات کے بعدن لیگ نے مرکز میں حکومت بنائی تو انہوں نے بھی عشرت العباد کو گورنرسندھ کےعہدے سے ہٹانا ضروری نہ سمجھا ہوئے۔

عشرت العباد خان نے کراچی ٹارگٹڈ آپریشن میں نمایاں کام کیا۔ اس دوران عشرت العباد خان کو اپنی جماعت ایم کیو ایم کی جانب سے ہی شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑااور ایم کیوایم کے بانی نے ان سے لا تعلقی کا اعلان کیامگرعشرت العباد اپنے عہدے پرقائم رہے۔انہیں طویل ترین مدت تک گورنررہنے کا اعزازحاصل ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: