مبارک باد ہونئے صدر، پاکستان کو امید

ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے پر وزیر اعظم نواز شریف نے نئے امریکی صدر کے لئے مبارکباد کا پیغام میں کہا کہ ڈونلڈٹرمپ کی فتح دراصل امریکی عوام کی فتح ہے۔ امریکی عوام جمہوریت ،آزادی اورانسانی حقوق پریقین رکھتے ہیں۔
صدر ممنون حسین نے امید ظاہر کی کہ ان کے صدر منتخب ہونے سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید وسیع ہوں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ دنیا میں قیام امن کے لئے کردار ادا کریں گے۔
بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دی اور کہا کہ اگر 2018 کے انتخابات میں پاکستانی عوام ایسے کسی نتیجے سے بچنا چاہتے ہیں تو پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ اب پوری دنیا کو اپنی خارجہ پالیسی پر نظر رکھنا ہو گی۔نئی تبدیلی سے دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان بھی متاثر ہو گا۔

عمران خان نے ٹویٹ میں کہا کہ یہ اہم وقت ہے ہم دوسروں کے بارے میں پریشان ہونا چھوڑیں اور اپنے مسائل حل کرنے پر دھیان دیں۔
سابق صدر پرویز مشرف نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد کا پیغام بھجوایا اور ان سے پاک بھارت تنازع حل کرانے کے مطالبے کے ساتھ ساتھ افغانستان سے امریکی فوج نہ نکالنے کا مشورہ بھی دے دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: