ہیلری کے حامی فنکاروں کو امریکا چھوڑنا پڑے گا؟

ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر ہیلری کلنٹن کی کھل کر حمایت کرنے والے فنکار پریشانی کا شکار ہیں، کئی شخصیات نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے اپنی پریشانی کا اظہار کیا ہے۔
فنکاروں کی طرف سے ایسے بیانات بھی سامنے آ رہے ہیں کہ وہ امریکا چھوڑ کر کینیڈا یا کسی اور ملک منتقل ہونے پر غور کر رہے ہیں، کینیڈا کے ٹوئٹر ہینڈلر کی طرف سے بھی کینیڈا آنے والوں کو خوش آمدید کہہ دیا گیا ہے۔

1
کیٹی پیری، جینیفر لوپیز، میڈونا، لیڈی گاگا، آریانا گرینڈ سمیت متعدد گلوکاروں نے ہیلری کلنٹن کی حمایت کی تھی۔ سیموئل ایل جانسن سمیت تمام سیاہ فام فنکاروں، رابرٹ ڈی نیرو، ملی سائرس جیسے فنکار بھی کھل کر ٹرمپ کی مخالفت کرتے رہے۔

2
اب ان فنکاروں میں سے کئی نے فیس بک اور ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے اپنی پریشانی کا اظہار کیا ہے۔ گلورہ آریا گرینڈ نے لکھا کہ یہ بہت خوفناک ہے اور وہ اس نتیجے پر رو رہی ہیں۔
شونڈا رائمز نے لکھا، کیا یہ سچ ہے؟ کیا واقعی ایسا ہو سکتا ہے، کیا کوئی بھی؟ کوئی بھی امریکا کا صدر بن سکتا ہے؟ کونی بریٹن نے لکھا کہ ہم تاریک ترین امریکا کو دیکھ رہے ہیں؟

3
اداکارہ مینڈی مور نے لکھا، میں اس وقت اپنے حواس میں نہیں ہوں، میں، جو کچھ ہوا، اس پر یقین کرنے کی کوشش کر رہی ہوں، میں پر امید رہنے کی کوشش کر رہی ہوں، لیکن کیا یہ ممکن ہے؟
جیریمی برونسن نے ٹرمپ کے روس کے تعلقات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ٹھیک ہے، اگر ہم یہاں سے بھاگ جانا چاہیں تو کیا ہم اپنے پرانے پاسپورٹ پر ایسا کریں گے یا ہمیں روس کی طرف سے نئے پاسپورٹ کا انتظار کرنا چاہئے۔
ادھر کینیڈا کی طرف سے ایسی خبریں آ رہی ہیں کہ کینیڈین سفارتخانے کی ویب سائٹ کریشن کر گئی، لاکھوں افراد کی طرف سے کینیڈا جانے اور وہاں منتقل ہونے کے قانونی طریقہ کار سے متعلق سوالات کئے جا رہے ہیں۔
ٹوئٹر پر کینیڈین حکومت کے ہینڈلر کینیڈا کی طرف سے بھی ٹویٹ کیا گیا ہے کہ کینیڈا یہاں آنے والے تمام پناہ گزینوں اور مہاجرین کو خوش آمدید کہتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: