ہلیری جیتےگی،538ٹاپ ویب سائٹس کی پیش گوئی

امریکی انتخابات کے لئے ووٹنگ جاری ہے۔ ہلیری کلنٹن نے  بل کلنٹن کے ہمراہ نیویارک کے چے پیک پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔ اس موقع پر ہلیری نے اپنے حامیوں کو انگوٹھا دکھا کر پیغام دیا کہ وہ پرجوش ہیں اور  رات کو فتح کی تقریب سے خطاب کریں گی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جب اتنا زیادہ لوگ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں تو احساس ذمہ داری بڑھ جاتا ہے۔ امید ہے کہ میں بہتر کر کے دکھاؤ گی۔

ہلیری کلٹن کو اب بھی اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ پر 3پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔ امریکی انتخابات میں سب سے پہلا ووٹ نیوہمشائر کےقصبہ ڈیوچ ویلی میں کاسٹ کیا گیا۔ جہاں ہمیشہ کی طرح ڈیموکریٹ امیدوار نے برتری حاصل کی۔

حالیہ جائزوں کے مطابق ہلیری کے جیتنے کے 70فیصد امکانات ہیں جبکہ سی این این اور فاکس نیوز نے بھی ہلیری کو فیورٹ قرار دیا ہے۔

اب تک کل 538ایسی ویب سائٹس نے ہلیری کی فتح کی پیش گوئی کر دی ہیں جنہوں نے 2008اور 2012میں امریکی انتخابات کے حوالےسے  درست پیش گوئی کی تھی۔

امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ہلیری کلنٹن کا پاپولر ووٹ بڑھا ہے جس کی وجہ سے انہیں اپنے حریف پر مزید تین پوائنٹس کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: