ہماری پارٹی پاشا کے کہنے پر نہیں بنی،خورشید شاہ

پیپلز پارٹی نے بھی نیوز فیڈ اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے قائم کی جانے والی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہناتھا کہ سمجھ نہیں آتا کہ حکومت ایسے اقدامات کیوں اٹھاتی ہے جس پہ سوال اٹھتے ہیں۔ جسٹس رضا کی بیٹی شریف کالج میں وائس پرنسپل ہے۔ موجودہ کمیٹی پر تمام جماعتوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
خورشید شاہ کا کہناتھا کہ ہماری پارٹی آشا پاشا کہ کہنے پر نہیں بنی۔ہم عوام کی عدالت پر یقین رکھتے ہیں ایک سوال پر خورشید شاہ کا کہناتھا کہ روایات ہیں کہ پندرہ اکتوبر تک آرمی چیف کے نام آجاتے ہیں لیکن ابھی تک ایسا نہیں ہوا۔

خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان حکومت کےلیے آسان ہدف ہے۔ پیپلز پارٹی کی باتوں کو جھٹلانا آسان نہیں۔ حکومت خود چاہتی تھی کہ پاناما لیکس پر سپریم کورٹ جائیں اور ہمارے منہ چپ کروا سکیں۔ان کا کہناتھا کہ ہم پاناما کا مقدمہ پارلیمنٹ میں ہی لڑیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: