حسیب انگلینڈ کے کم عمر ترین اوپنر بنیں گے

پاکستانی نژاد حسیب حمید کل راجکوٹ میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ کی نمائندگی کریں گے، وہ یہ میچ کھیل کر انگلینڈ کی طرف سے ڈیبیو کرنے والے کم عمر ترین ٹیسٹ اوپنر بن جائیں گے۔
پاکستانی نژاد حسب حمید 1997 میں پیدا ہوئے اور یوں وہ کل 19 سال اور 297 دن کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔ وہ انگلینڈ کے کم عمر ترین اوپنر اور 5ویں کم عمر کرکٹر ہیں۔
حسیب حمید نے کاؤنٹی کرکٹ میں شاندار کارکردگی سے سلیکٹرز کی توجہ اپنی جانب مبذول کی، وہ کاؤنٹی میچ کی دونوں اننگز میں ٹیسٹ سنچری اسکور کرنے والے کم عمر ترین بیٹسمین بنے۔
حسیب حمید لنکا شائر کی طرف سے کھیلتے ہیں، یوں وہ مائیکل آتھرٹن کے بعد لنکا شائر کی طرف سے ٹیسٹ اسکواڈ میں منتخب ہونے والے پہلے بلے باز ہیں۔
حسیب حمید نے لنکا شائر کی طرف فرسٹ کلاس کرکٹ میں 1000 رنز مکمل کرنے والے کم عمر ترین بلے باز بھی ہیں، انہوں نے مائیکل آتھرٹن کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا۔
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کل سے پانچ میچز کی ٹیسٹ سیریزکا آغاز ہو رہا ہے، انگلش کپتان ایلسٹر کک جوانگلینڈ کی جانب سے سب سےزیادہ میچز میں کپتانی کاریکارڈ بنادیں گے ان کی بطورکپتان یہ آخری سیریز کہی جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: