کمیٹی قبول نہیں،جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا پر دباؤ

انگریزی اخبارکی متنازع خبرکی تحقیقاتی کمیٹی  کو متنازع بنانے کے لئے سیاسی جماعتیں سرگرم ہو گئیں۔ عمران خان نے کہا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ جسٹس (ر) عامر رضا کے شریف خاندان کے ساتھ قریبی مراسم ہیں۔ ان کی بطور کمیٹی سربراہ تعیناتی آزادانہ اور شفاف تحقیقات پر سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سینیئر جج کی سربراہی میں کمیشن بنایا جائے اور انکوائری کے لئے مدت کا تعین کیا جائے۔

تحریک انصاف کے رہنما غلام سرورخان نے بنی گالا میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انگریزی اخبارکی متنازع خبرپرپہلے تو چودھری نثارنے بلندبانگ دعوے کیے  اور اب خبر کی تحقیقات کے لیے متنازع شخصیت کی سربراہی میں کمیٹی بنادی جسے پی ٹی آئی مسترد کرتی ہے۔

غلام سرور خان نےالزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ چودھری نثار کے اپنے حلقے میں ایسے افراد کی فہرست موجود ہے جو دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہیں مگرانہیں ذاتی مفاد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔
غلام سرور خان نے کہا کہ حکومت اداروں کو کمزورکررہی ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ متنازع خبر کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے۔
پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نےپنجاب اسمبلی میں قراردادجمع کرائی ہے جس میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ عامررضا خان کی حکمران جماعت سے وابستگی ہے اوروہ ہیلتھ کیئر کمیشن کے سربراہ بھی ہیں ۔اس لیے انہیں کمیٹی کی سربراہی سے ہٹایا جائے۔

جسٹس ریٹائرڈ عامررضاخان کو کمیٹی کاسربراہ مقررکیے جانے کےبعد سے ہی ان پرمختلف نوعیت کے اعتراضات اٹھائے جارہے ہیں  تاکہ ان پر اخلاقی دباؤ بڑھایا جا سکے۔ ایسی خبریں بھی شائع کی جا رہی ہیں کہ شاید وہ رضاکارانہ  کمیٹی سے الگ ہو جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: