خواتین حکمرانوں میں ایک اور اضافے کا امکان

فی الوقت دنیا کے 17 ممالک میں خواتین حکمرانی کررہی ہیں۔ اگر ہیلری صدارتی انتخابات جیت جاتی ہیں تو خواتین حکمرانوں کی تعداد 18 ہوجائے گی۔
دنیا بھر میں عمومی رائے یہی ہے کہ خواتین کو سیاست اور حکومت کے میدان میں صنفی تعصب کا سامنا ہے، اس کے باوجود بھی بہت سی خواتین نہ صرف اقتدار کی کرسی تک پہنچی ہیں بلکہ اپنے کارناموں کی وجہ سے تاریخ کا اہم باب بھی بنی ہیں۔
آج امریکی صدارتی انتخابی مرحلے میں بھی ایک خاتون امیدوار، سابق خاتون اول ہیلری کلنٹن حصہ لے رہی ہیں۔ اگر وہ کامیاب رہیں تو وہ دنیا کی طاقتور ترین خاتون حکمرانوں کی فہرست میں جگہ بنانے کے علاوہ امریکی تاریخ کی بھی پہلی خاتون حکمران کہلائیں گی۔
فی الوقت تخت و تاج کے مزے لوٹنے والی 17 خواتین میں سر فہرست جرمنی کی چانسلر انگیلا مرکل ہیں۔ انگیلا11 برس سے حکومت کر رہی ہیں۔ دوسری اہم شخصیت برطانیہ کی خاتون وزیر اعظم تھریسا مے ہیں۔
تھریسا مے رواں برس جولائی میں اس وقت برطانیہ کی وزیراعظم منتخب ہوئیں جب عوام نے ریفرنڈم کے ذریعے برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے حق میں ووٹ ڈالا تھا۔
اس کےعلاوہ یورپی ملک اسکاٹ لینڈ کی وزیراعظم نیکولا سیٹرگن، کریسٹی کالگولائیڈ، ایسٹونیا کی صدرکولیندا کیٹا و فیٹچ، کروشیا کی صدر ڈالیا گریپاؤ سکایٹی، لیتوانیا کی صدر اور ایرنا سولبرگ ناروے کی وزیراعظم ہیں۔
مالٹا کی وزیراعظم لویز کویروبریکا اور پولینڈ کی وزیراعظم لیاٹا سیڈلو بھی خواتین وزراء اعظم میں شامل ہیں۔
براعظم ایشیا میں 4 خواتین اس وقت اقتدارکے مزے لوٹ رہی ہیں۔ ان میں بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد، نیپال کی صدر بیدیا بھانداری، جنوبی کوریا کی صدر پارک گوین ھیہ اور تائیوان کی زائی انگ وین فرسٹ شامل ہیں۔
براعظم افریقا میں بھی اس وقت 4 خواتین اقتدار کی کرسی پر براجمان ہیں۔ ان میں لائبیریا میں الین جونسن سیرلیف پہلی خاتون صدر منتخب ہوئی ہیں۔
اسی طرح مارشیس کی امینہ غریب،جزیرہ مارشل میں ھیلڈا ھائین پہلی صدر منتخب ہوئیں اور چلی میں سنہ 2014ء میں میشل باشلی کو صدر منتخب کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: