ناپسندیدہ3 بھارتی سفارتکار پاکستان بدر

پاکستان نے سفارتکاری کی آڑ میں تخریب کاری کرنے والے 3 بھارتی سفارتکاروں کو ملک سے بے دخل کردیا گیا جب کہ دیگر 5 واہگہ کے راستے کل واپس بھیجے جائیں گے۔
بھارتی اہلکاروں کو صبح 9 بجے اسلام آباد سے پرواز ای کے 613 کے ذریعہ براستہ دبئی واپس روانہ کیا گیا۔ پاکستان نے سفارتی آداب کی خلاف ورزی اور ملک کی سالمیت کے خلاف کام کرنے والے 8 سفارت کاروں کو ناپسندیدہ قرار دیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے جن بھارتی سفارت کاروں کو پاپسندیدہ قرار دیا گیا ان میں راجیش کمار اگنی ہوتری، بلبیر سنگھ، انوراگ سنگھ، امر دیپ سنگھ بھٹی، دھرمیندر، وجے کمار ورما، مادھون نندا کمار، جیا بالن شامل ہیں جو پاکستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل بلوچستان سے را کا افسر کل بھوشن یادیو پکڑا گیا تھا جسے مسلمان کی حیثیت سے بھارتی پاسپورٹ جاری کیا گیا تھا اور اس کے پاسپورٹ پر ایران کا ویزا تھا۔
گزشتہ ہفتے سکیورٹی ایجنسیز نے سفارت کاروں کے لبادے میں بھارتی سفارت کاروں کا ایک نیٹ ورک پکڑ لیا تھا جو کہ تخریب کاری میں ملوث پایا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: