صدارتی انتخابات، امریکا میں پولنگ شروع

ری پبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ یا ڈیموکریٹک پارٹی کی ہیلری کلنٹن میں سے کسی ایک کو امریکا کا اگلا صدر منتخب کرنے کے لئے پولنگ شروع ہو گئی ہے۔ سب سے پہلے ریاست نیو ہیمپشائر میں ووٹ ڈالے گئے ہیں۔
پاکستانی وقت کے مطابق امریکا کی مشرقی ریاستوں میں پولنگ پاکستانی وقت کے مطابق 4 سے 5 بجے جب کہ مغربی ریاستوں میں 6 سے 7 بجے کے درمیان شروع ہو گی۔
پولنگ تقریباً 12 گھنٹے جاری رہے گی جس میں ووٹرزصرف اپنا سوشل سکیورٹی نمبر دکھا کر ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔ ووٹرز پہلے الیکٹرز کو منتخب کریں گے جو ہیلری اور ٹرمپ کے حق میں ووٹ دیں گے۔
امریکی ریاست نیو ہیمپشائر کے تین قصبوں میں ووٹنگ کی روایت بہت غیر معمولی ہے۔ یہاں پولنگ صبح پانچ بجے شروع ہوتی ہے اور اُس کے کچھ ہی دیر بعد ختم ہو جاتی ہے۔
پولنگ جلد بند ہونے کی وجہ یہ ہے کہ تین قصبوں کے لوگ اکٹھے ہو کر ووٹ ڈالتے ہیں اُس کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہو جاتی ہے۔
ان علاقوں میں باقی ملک کے مقابلے میں 24 گھنٹے پہلے ہی نتائج آ جاتے ہیں۔
فلوریڈا کافی اہمیت کی حامل ریاست ہے کیونکہ اس کی آبادی زیادہ ہے اور یہاں سے الیکٹرول کالج کے 29 ووٹ ہیں۔ریاست میں کامیاب قرار دیے جانے والے امیدوار کے لیے لازمی ہے کہ اُسے دس فیصد سے زیادہ الیکٹرول کالج کے ووٹ ملیں۔
امریکا میں 10 سوئنگ اسٹیٹس یا محفوظ ریاستیں ہیں، ان ریاستوں میں الیکٹرول کالج کے ووٹوں دیگر ریاستوں سے کئی گنا زیادہ ہیں، اس لئے اصل مقابلہ ان 10 ریاستوں میں ہے۔ یہاں سے جو جیتا اس کے صدر بننے کا امکان زیادہ ہے۔
رپبلکنز کے مقابلے میں ڈیموکریٹس کے پاس زیادہ محفوظ ریاستیں ہیں۔ اس لیے ہلیری کلنٹن کو وائٹ ہاؤس پہنچنے کے لیے کم ریاستوں میں کانٹے دار مقابلے کا سامنا ہے۔ اگر وہ یہاں کامیاب ہو جاتی ہیں تو کامیابی کے لیے الیکٹرل کالج کے 270 مطلوبہ ووٹ لینے کا سفر آسان ہو جائے گا۔
امریکہ میں ہارنے والا امیدوار جیتنے والے امیدوار کو ٹیلی فون کر کے مبارک باد دیتا ہے اور اپنی شکست کو تسلیم کرتا ہے۔ تاہم اس بار ایسا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نتائج تسلیم کرنے کی بجائے دھاندلی کا الزام لگا دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: