شعیب اختر بیٹے کے باپ بن گئے

سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، شعیب اختر نے اس کا اعلان ٹوئٹر پر کیا۔
ہفتے کی شام شعیب اختر نے ٹوئٹر کے ذریعے اپنے پرستاروں کو اس خبر سےآگاہ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ان کی اہلیہ نے ایک صحت مند بیٹے کو جنم دیا ہے جس پر وہ بہت خوش ہیں۔
شعیب اختر نے لکھا کہ باپ بننا بہت خوبصورت احساس ہے، راولپنڈی ایکسپریس اب ایک پراؤڈ فادر ہے۔
شعیب اختر کی گزشتہ سال شادی ہوئی تھی۔ کرکٹرز کی ہائی پروفائل شادیوں کے برعکس ان کی یہ شادی بالکل سادگی سے ہوئی تھی، ان کے گھر والوں نے اٹک سے تعلق رکھنے والی رباب سے ان کی شادی کرائی تھی۔
شادی کے بعد شعیب اختر کی اہلیہ کبھی ان کے ساتھ ٹی وی پر کسی انٹرویو یا پروگرام کا حصہ نہیں بنی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: