امجد صابری قتل، ملٹری پولیس حملے کے ملزم گرفتار

کراچی میں معروف قوال امجد صابری کے قتل، ملٹری پولیس پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث سات دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔

کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے لیاقت آباد سے اسحاق عرف بوبی اور عاصم عرف کیپری نامی دو ملزم گرفتار کئے ہیں جن کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے بتایا جاتا ہے۔

گرفتار ملزم امجد صابری قتل کیس اور ناظم آباد میں مجلس پر فائرنگ سمیت اٹھائیس سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔

سی ٹی ڈی نے ایک اور کارروائی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 5 دہشت گرد گرفتار کئے۔

دہشت گردوں نے شفیق موڑ، پٹیل پاڑہ اور ناظم آباد میں تبلیغی جماعت کے دو، اہل سنت والجماعت کے تین کارکنوں اور مسجد کے پیش امام کو قتل کیا تھا۔

ملزموں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کراچی میں گرفتاریاں امن و امان کی بحالی کے لیے ہیں، جہاں بھی شک ہوگا چھاپہ پڑے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: