کراچی میں بھی دھند، کئی پروازیں متاثر

پنجاب کے بعد کراچی میں بھی دھند اور سموگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، حد نگاہ کم ہونے سے کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کچھ دن تک رات اور صبح کے وقت دھند پڑ سکتی ہے۔
کراچی میں رات کے وقت دھند کا سلسلہ شروع ہوا جس سے بعض علاقوں میں حد نگاہ 100 میٹر تک رہ گئی۔ صبح کے وقت بھی دھند چھائی رہی جس کے باعث جدہ، قطر اور استنبول سے آنے والی پروازوں کو دیگر ایئرپورٹس کی طرف موڑ دیا گیا۔
فلائٹ انکوائری کے مطابق پی آئی اے کی جدہ سے آنے والی پرواز کے پی 732 کو نوابشاہ جبکہ پی کے 214 کو مسقط کی طرف رخ موڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایک غیر ملکی کمپنی کی استنبول سے کراچی آنے والی فلائٹ کو دبئی روانہ کردیا گیا ہے۔
قطر اور فیصل آباد سے کراچی آنے والی پروازیں بھی دھند کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: