ایف بی آئی کی ہیلری کو کلین چٹ، ٹرمپ برہم

امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی نے صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کو ای میلز کے معاملے پر کلین چٹ دے دی ہے، ان کے مخالف امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی پر غیر ذمہ دارانہ اور غیر پیشہ ورانہ رویئے کا الزام لگایا ہے۔
ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے ہیلری کلنٹن کو کلین چٹ دیتے ہوئے کہا کہ نئی تحقیقات سے بھی پرانے نتائج پر کوئی فرق نہیں پڑا، تحقیق میں ایسا کچھ نہیں ملا جس سے ادارے کے گزشتہ موقف میں تبدیلی آئے۔
ہلیری کلنٹن کی نئی ای میلز کی تحقیقات میں ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جن سے یہ ثابت ہو کہ انھوں نے بحیثیت وزیرِ خارجہ قانون کی خلاف ورزی کی تھی۔
ہلیری کلنٹن کی انتخابی مہم کے منتظمین کی جانب سے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس مسئلے کا حل خوش کن ہے۔ امریکہ میں صدارتی انتخاب سے ایک دن قبل اس ڈرامائی تبدیلی سے ہلیری کی مہم پر چھائے ہوئے بادل چھٹ گئے ہیں۔
ایف بی آئی کے اس اعلان سے قبل رائے عامہ کے تازہ جائزے میں ہیلری کلنٹن کو ٹرمپ پر صرف 1 پوائنٹ کی برتری تھی جو اس اعلان کے بعد بڑھ کر 5 پوائنٹ ہو گئی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اس فیصلے پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ ڈیٹرائٹ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا کہ ایف بی آئی کے لیے اتنی قلیل مدت میں ساڑھے چھ لاکھ ای میلز کی جانچ ناممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہیلری کو دھاندلی کے نظام کا تحفظ حاصل ہے۔ یہ پوری طرح دھاندلی والا نظام ہے۔ میں اس کے بارے میں ایک عرصے سے بات کر رہا ہوں۔
ہلیری کلنٹن مجرم ہیں اور وہ یہ جانتی ہیں، ایف بی آئی جانتی ہے، لوگ جانتے ہیں اور اب یہ امریکی باشندوں پر منحصر ہے کہ وہ آٹھ نومبر کو بیلٹ باکس کے ذریعے انصاف کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: