یورو کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، اٹلی اور سپین مسلسل دو میچ جیت کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر گئے ہیں۔
سپین نے اپنے دوسرے میچ میں ترکی کو تین صفر سے شکست دی ، سپینش ٹیم پورے کھیل پر چھائی رہی اور مخالف ٹیم کی ایک نہ چلنے دی۔
ایک دلچسپ میچ میں اٹلی نے سویڈن کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
اٹلی اور سویڈن کے میچ میں اٹھاسی ویں منٹ تک کوئی بھی ٹیم گول نہیں کر پائی تھی ، میچ کے اختتامی لمحات میں ایڈر نے ایک شاندار ہیڈر کے ذریعے اٹلی کو فیصلہ کن برتری دلا دی۔
بلیجیم کے بعد سویڈن کو بھی شکست دے کر اٹلی فرانس کے بعد ناک آوٹ مرحلے میں جانے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔
ایک اور سنسنی خیز میچ میں چیک ری پبلک نے سخت جدوجہد کے بعد کروشیا کے خلاف مقابلہ دو دو گول سے برابر کر دیا۔
میچ کے چوہتر ویں منٹ تک کروشیا کو چیک پر دو صفر کی برتری حاصل تھی، لیکن وہ کھیل پر اپنی گرفت برقرار نہ رکھ سکی۔
پہلے سکوڈا نے گول کر کے چیک ٹیم کو میچ میں واپسی کی امید دلائی ، جس کے بعد کھیل کے آخری لمحات میں ملنے والی پنلٹی کِک پر نیسڈ نے گیند نیٹ میں پھینک کر کروشیا کی برتری ختم کر دی۔