مصباح الیون کے نیلسن میں ڈیرے، کل سے پریکٹس

پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے نیلسن میں ڈیرے ڈال لئے ہیں۔ قومی ٹیم کل سے پریکٹس کا آغاز کرے گی۔
پاکستانی ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں متحدہ عرب امارات سے نیوزی لینڈ پہنچی ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔
سیریز کا پہلا میچ 17 نومبر کو ہو گا جب کہ دوسرا میچ 25 نومبر کو شروع ہو گا۔ اس سے قبل پاکستانی ٹیم 11 نومبر کو پریکٹس میچ میں بھی حصہ لے گی۔
قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم پراعتماد اور فٹ ہے، کھلاڑی ایشیا سے باہر بھی سیریز اپنے نام کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی کپتان نے کہا کہ ان کی ٹیم کے حوالے سے اب تک یہ کہا جاتا رہا ہے کہ ٹیم صرف ایشیا میں کامیابیاں حاصل کر رہی ہے لیکن وہ اس تاثر کو غلط ثابت کرنا چاہتے ہیں۔
مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان نے انگلینڈ جا کر ہوم ٹیم کے خلاف 2 ٹیسٹ میچ جیتے، یہ بڑی کامیابی ہے تاہم ٹیم مزید کامیابیاں سمیٹنے کے لئے تیار ہے۔
مصباح الحق نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی وکٹیں انگلینڈ کی وکٹوں سے کافی الگ ہوتی ہیں لیکن پہلے ٹیسٹ سے قبل ان کے پاس کافی وقت ہے۔ نیوزی لینڈ میں پاکستانی کو باؤلنگ کی بجائے بیٹنگ کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: