اے دل ہے مشکل نے ایشوریا کا کیریئر بچا لیا

بالی ووڈ فلم اے دل ہے مشکل کو ایشوریا رائے کی کیریئر میں نیا سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے، شادی کے بعد ان کی یہ پہلی فلم ہے جو کامیاب ہوئی ہے، ایشوریا کا کہنا ہے کہ وہ مزید فلموں میں مرکزی کردار نبھانے کے لئے تیار ہیں۔
رنبیر کپور اور ایشوریا رائے کی فلم نے 100 کروڑ کلب میں شمولیت حاصل کر لیا ہے، فلم کو رنبیر کپور کے کیریئر کے لئے بھی بہترین کامیابی کہا جا رہا ہے کیونکہ گزشتہ 3 فلمیں ناکام ہونے کے بعد ان کے کیریئر پر فل اسٹاپ لگنے کا خدشہ تھا۔
ایشوریا رائے نے شادی کے بعد راون، انتھیرن، گزارش اور جذبہ جیسی فلموں میں اداکاری کی۔ ان میں سے صرف تامل زبان کی فلم انتھیرن کامیاب ہوئی اور اس میں بھی صرف رجنی کانت کے کردار کو ہی مقبولیت ملی۔
ایشوریا کی فلم گزارش 2010 میں ریلیز ہوئی جو ناکام ثابت ہوئی جب کہ 2015 میں فلم جذبہ بھی زیادہ کامیابی حاصل نہیں کر سکی تھی۔ عرفان خان کے ساتھ یہ فلم اگر پسند کی گئی لیکن کمرشل طور پر کامیاب نہیں ہو پائی۔
اب فلم اے دل ہے مشکل کی کامیابی سے ان کے کیریئر کو بہت سہارا ملا ہے اور ایشوریا خود بھی اس بات کو تسلیم کرتی ہیں۔
فلم کی نمائش کے بعد ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ اس کامیابی کے بعد زیادہ فلمیں نہیں کریں گی۔
ایشوریا نے کہا کہ وہ سال میں ایک یا زیادہ سے زیادہ دو فلمیں کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں، ان کی بیٹی ارادھیا اب اسکول جانے لگی ہے اور وہ اسے بھی وقت دینا چاہتی ہیں۔
ایشوریا ان دنوں مزید کسی فلم میں اداکاری نہیں کر رہی تاہم کرن جوہر نے ہی انہیں شاہ رخ خان کے مقابل ایک اور فلم میں کام کی پیشکش کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: