عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان پر چھ ماہ کی جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی ریٹنگ بی تھری پر مستحکم ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کے بارے میں مثبت رپورٹ پیش کی کہ پاکستان کی ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہاہے اورمعاشی ترقی کی شرح میں مسلسل اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے
موڈیز نے بتایا حکومت کو معاشی ترقی کے لئے کئی چیلنجز کا سامنا ہے اور حکومت زیادہ انحصار غیرملکی قرضوں اور امداد پر کررہی ہے۔ موڈیز نے پاکستان میں سیاسی گرما گرمی کو معیشت کیلئے پریشان کن قرار دیا