تنازعات میں گھری بالی وڈ فلم اڑتا پنجاب آخر کار آج سینما گھروں کی زینت بن ہی گئی۔ فلم میں شاہد کپور، کرینہ کپور اور عالیہ بھٹ جلوہ گر ہوئے ہیں۔
فلم ریلیز سے پہلے کافی تنازعات کا شکار رہی اور سنسر بورڈ نے فلم میں کٹ لگا دیے تھے جس کو عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا جس پر عدالت نے تیرہ میں سے ایک کٹ کو برقرار رکھا تھا اور فلم کی نمائش کی اجازت دے دی تھی
فلم کا موضوع بھارتی پنجاب حکومت کی منشیات اسمگلنگ پر بنائی گئی ہے یاد رہے حکومت ریاسی انتخابات سے پہلے فلم کی ریلیز روکنا چاہتی تھی