ایک شخس نے امریکی جزیرے گوام کے آرچ بشپ پر جنسی زیادتی کرنے کا الزام لگایا ہے۔
سن 1970 کی دہائی میں پادری کے ساتھ کام کرنے والے 54 سالہ شخص رولانڈ پال نے الزام عائد کیا ہے کہ اُسے 15 برس کی عمر میں آرچ بشپ اینتھونی اپورن نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
رولانڈ نے پریس کانفرس میں کہا، ’’ میں مایوس تھا کہ جس شخص کی میں بہت عزت کرتا ہوں، اس نے مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔‘‘
رولانڈ پال کے علاوہ دو اور افراد نے بھی یہ الزام عائد کیا ہے ۔ اپورن نے تمام الزامات کو مسترد کیا ہے۔
ویٹیکن کی جانب سےعارضی بنیادوں پر ساویو ہان ٹائی فائی کو بطورایڈمنسٹریٹر تعینات کر دیا گیا ہے۔ جنہوں نے اپورن کے اس حکم نامے کو منسوخ کر دیا، جس کے تحت کیتھولک مسیحی اس گروپ سے وابستہ نہیں ہو سکتے، جو اپورن کو آرچ بشپ کے عہدے سے ہٹانا چاہتا ہے
40 برسوں میں رولانڈ پال چوتھے شخص ہیں، جس نے اس آرچ بشپ پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔
۔