امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب پر حملہ کرنے والے کے شدت پسندوں سے براہ راست رابطوں کا ثبوت نہیں ملا۔
واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحقیقات ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں۔ اس وقت تک ایسی کوئی معلومات نہیں ملیں کہ عمرمتین نے حملہ کسی غیرملکی دہشت گرد گروپ کے کہنے پر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک حملے میں کسی بڑی منصوبہ بندی کا بھی ثبوت نہیں ملا۔
انتیس سالہ حملہ آور شدت پسندوں سے متاثر تھا اور انٹرنیٹ پر موجود گمراہ کن پراپیگنڈے کا شکار ہوا۔