یورو کپ کے دوران جھڑپیں، ذمہ دار روسی قرار

فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ یورو کپ کے دوران روس اور انگلینڈ کے درمیان میچ کے دوران پرتشدد جھڑپوں کے ذمہ دار تقریبا ڈیڑھ سو روسی تھے۔

مارسیے کے پراسیکیوٹر برس روبن کے مطابق چھ برطانوی، تین فرانسیسی اور ایک آسٹرین شہری کے خلاف مقدمات چل رہے ہیں۔

دو روسی شہریوں کو گراؤنڈ میں کودنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

فرانسیسی شہر میں تین روز تک جاری رہنے والی جھڑپوں میں پینتیس افراد زخمی ہوئے تھے جن میں چار کی حالت تشویش ناک ہے۔

یوئیفا نے انگلینڈ اور روس کی ٹیموں پر پابندی لگانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

برطانوی حکومت نے جمعرات کو انگلینڈ کے ہونے والے اگلے میچ کے لیے پولیس بھیجنے کی پیش کش کی ہے۔

حالیہ ناخواشگوار واقعات کے پیش نظر فرانسیسی حکام نے یورو کپ 2016 میں شراب نوشی پر پابندی کی اپیل کی ہے۔

x

Check Also

بابر اعظم کا ٹی20بلاسٹ کیلئے سمرسیٹ کے ساتھ معاہدہ

بابر اعظم کا ٹی20بلاسٹ کیلئے سمرسیٹ کے ساتھ معاہدہ

مایہ ناز پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے آئندہ سیزن کیلئے سمرسیٹ ...

کیا رونالڈو کر پائے گا؟ پرتگالی اخباروں کا سوال

پرتگالی اخباروں کے صفحات دنیا بھر کی سیاست سے دور بس ایک سوال کر رہے ...

مسلسل شکست،انگلینڈ کا جرمن کوچ

یرگن کلنزمین نا صرف جرمنی کے عظیم فٹ بالر ہیں جو ورلڈ کپ جیتنے والی ...

%d bloggers like this: