نشے کی دنیا میں ہر دعا ایک بددعا

ہنٹگٹن کے میئر سٹیو ولیمز درجنوں ٹیکسٹ میسجز کی آواز پر نیند سے ہڑبڑا کر اٹھتے ہیں۔ 60 سالہ سٹیو چھٹی گزار کر گھر واپس پہنچے ہیں اور سہ پہر کا وقت کچھ دیر سو کر گزارنا چاہتے ہیں۔ لیکن حقیقی زندگی کے ڈراؤنے خواب نے ان کی نیند اُڑا دی ہے۔

سٹیو اپنے فون پر نظر ڈالتے ہیں۔ جس جگہ کا آپ تصور بھی نہیں کرسکتے وہاں ہیروئن اوور ڈوز کے واقعات پیش آرہے ہوتے ہیں۔ کھانے کے کمرے ، ڈرائیور کی نشست، پارکنگ کی جگہ اور حتی کے طبی عملے کی موجودگی میں بھی ایسا ہورہا ہوتا ہے۔ کوئی جگہ محفوظ نہیں۔ کوئی مقام مقدس نہیں۔

کیا فینٹینل ملی ہیروئن مارکیٹ میں آگئی ہے؟ فینٹینل مارفین سے پچاس گنا طاقتور درد کُش دوا ہے۔ یا کارفینٹنیل ملی ہیروئن استعمال کی جارہی ہے؟ کارفینٹینل ہاتھیوں کو بے ہوش کرنے والی دوا ہے جو فینٹینل سے سو گنا طاقتور ہے۔

سٹیو ولیمز ایک سال سے دونوں دواؤں استعمال میں اضافے کے بارے میں پڑھ رہے تھے۔ اپنے موبائل پر ٹیکسٹ میسجز دیکھتے ہوئے وہ ہنٹنگٹن کے لیے دل ہی دل میں دعا کرتے ہیں۔ وہ جانتا ہے کہ تخریب میں تعمیر کا امکان موجود رہتا ہے۔ 1970 میں طیارے کے حادثے کے دو سال بعد وہ اس علاقے میں آیا اور ینگ تھنڈرنگ ہرڈ سکواڈ کے لیے فٹبال کھیلتا رہا۔ ان دنوں ٹیمیں انتہائی بُری تھیں لیکن ان کے لیے جیت سے زیادہ اپنے لوگوں کے لیے امید کی کرن ہونا اہم تھا۔

a-home

پچھلی دہائیوں میں ہنٹنگٹن پر قسمت زیادہ مہربان نہیں رہی۔ مغربی ورجینیا کی کوئلے کی کانوں کو سامان فراہم کرنے والی فیکٹریاں بند ہوچکی ہیں۔ نوکریاں بالکل نہیں ہیں۔ 1970 سے 2010 تک اس علاقے میں 25 ہزار اموات ہوچکی ہیں۔ ہنرمندوں کے دو منزلہ گھروں پر ویرانی چھائی ہے۔

1980 کی دہائی میں کریک یا کوکین کی بنیادی شکل میں منشیات اس علاقے میں آنا شروع ہوئی۔ یہاں ہیروئن نے پچھلی دہائی میں فروغ پانا شروع کیا۔ حکام کے مطابق میکسیکو سے مڈویسٹ کی ریاستوں میں ہیروئن لائی جاتی ہے۔

2013 میں جب سٹیو ولیمز شہر کے میئر بنتے ہیں اس وقت تک ہیروئن کا استعمال خوفناک حد تک بڑھ چکا تھا۔ کابیل کاؤنٹی میں ہیروئن کی اوور ڈوز سے ہلاکتوں کی شرح امریکا کی قومی شرح سے 13 فیصد زیادہ ہوچکی تھی۔

حکام نے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے مختلف انقلابی اقدامات کئے جن میں ہیپاٹائٹس روکنے کے لیے سوئی تبدیل کرنے کا پروگرام تھا۔ نالوکسن کے لیے 22 سو آٹو انجیکٹرز فراہم کئے گئے جن پر 15 لاکھ ڈالر خرچہ آیا۔ سٹیو ولیمز نے منشیات کا استعمال روکنے کے لیے ایک خصوصی مشیر بھی رکھا تاکہ طبی عملے، پادریوں، ججوں، جیل حکام، پولیس اہلکاروں اور سماجی رہنماؤں کے ساتھ مل کر مشترکہ حکمت عملی بنائی جاسکے۔

بچے بوڑھے، مرد عورت، کالے گورے، بے گھر یا وکیل کوئی بھی ہیروئن سے نہیں بچا۔ میئر نہیں جانتا کہ کس لمحے کوئی بھی اوور ڈوز لے اس لیے وہ نالوکسن انجیکٹر اپنے ساتھ رکھتا ہے۔ جب کوئی مشکل دن ہو تب سب کی کوشش ہیروئن کو شہر سے باہر رکھنے کے بجائے جانیں بچانے پر ہوتی ہے۔

آسمان پر خدا کا ستارا

teddy-johnson-at-grave

ٹیڈی جونسن کو اپنے 22 سالہ بیٹے کو دفنائے دس سال ہوچکے ہیں۔ ہیروئن کی اوور ڈوز کی خبریں بہت اعصاب شکن ہوتی ہیں لیکن اب ٹیڈی کو ان پر حیرانی نہیں ہوتی۔

ہیروئن کا مسئلہ گھمبیر کیوں ہوا؟

65 سالہ ٹیڈی ہیروئن کا استعمال خطرناک حد تک بڑھنے سے نو سال پہلے اس لعنت کے بارے میں خبردار کرچکے ہیں۔ عدالت میں انہوں نے اپنے بیٹے کو ہیروئن بیچنے والے اور اس علاقے میں بلیک ٹار ملا ہیروئن اسمگل کرنے والے کا غضبناکی سے سامنا کیا تھا۔ دونوں میں اتنی جرات نہیں تھی کہ وہ ٹیڈی کا سامنا کرپاتے۔

سپرنگ ہل قبرستان میں ہر ہفتے ٹیڈی اپنے بیٹے کی قبر پر جاتے ہیں۔ وہ قبر پر اگنے والی گھاس اور خودرو پودے کاٹتے ہیں۔ کتبے پر اپنے بیٹے کا نام صاف کرتے ہیں۔ تب وہ ایک قدم پیچھے ہٹ کر کتبے پر تحریر پڑھتے ہیں۔

”ایڈم ٹیلر جونسن: زمین پر ہمارا ستارا، آسمان پر خدا کا ستارا”

ٹیڈی پلمبنگ کی دکان چلاتے ہیں جسے ان کے دادا نے 78 سال پہلے قائم کیا تھا۔ انہوں نے اپنے کاروبار کو پُرتعیش باتھ روم، دیدہ زیب کچن اور دلکش دالان بنانے تک پھیلادیا ہے۔ ایڈم مارشل یونیورسٹی میں تاریخ کا طالب علم تھا۔ زندہ ہوتا تو چوتھی نسل کا نمائندہ بن کر اپنا خاندانی کاروبار چلارہا ہوتا لیکن اب دکان پر آنے والے گاہکوں کو صرف ایڈم کی تصاویر ہی خوش آمدید کہتی ہیں۔

پولیس چیف ہیروئن کی تلاش میں

ہنٹنگٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے کمانڈر کیپٹن روکی جونسن شہر کے مشترقی علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی تیاری کررہے ہیں۔ مارکم ٹیرس سرخ اینٹوں سے بنے دو منزلہ گھروں کی کالونی ہے جہاں شہر کا غریب ترین طبقہ زندگی گزارتا ہے۔ ادھر مکوں سے لڑی جانے والی لڑائیاں یوٹیوب پر پوسٹ کی جاتی ہے اور حساب کتاب برابر کرنے کے لیے چاقو استعمال کیا جاتا ہے۔ ایک پادری نے بتایا کہ ٹیلی فون کی تاروں کے ساتھ بچے کے جوتے لٹکتے نظر آنے کا مطلب منشیات فروشوں سے رابطے کا مقام ہے۔

پولیس چیف جو سیکارلی روکی جونسن کو فون کرکے پوچھتے ہیں کہ کیا وہ ریڈیو پر ملنے والی اوور ڈوز کی کالوں کا جائزہ لے رہا ہے۔

policeman-jacob-felix

سیکارلی نے جب 1978 میں پولیس فورس جوائن کی تھی تب ہنٹگٹن میں گنے چنے ایک درجن کے قریب نشئی تھے۔ پولیس والوں کو اس وقت ان نشئیوں کی ہی نگرانی کرنا ہوتی تھی تاہم اب منشیات استعمال کرنے والوں کی تعداد کئی گنا بڑھ چکی ہے۔

سیکارلی نے جونسن کو چھاپے پر جانے سے روک دیا اور اس کے ذمے نیا کام لگایا۔ شہر میں ایک ہی دن میں تباہی مچانے والی ہیروئن کے ذریعے کا پتا لگاؤ۔ جینز اور ٹی شرٹس پہنے جونسن اور اس کے ساتھیوں کو اب جتنا جلد ہوسکے اس خاص قسم کی ہیروئن کا پھیلاؤ روکنا تھا ورنہ ہنٹگٹن میں جگہ جگہ لاشیں ہی ملیں گی۔

جونسن اور اس کے ساتھی لوگوں سے پوچھ گچھ کرتے ہیں تو انہیں پتا چلتا ہے کہ اوور ڈوز کا پہلا کیس سامنے آنے سے آدھا گھنٹہ پہلے اس علاقے میں ایک انجان شخص پھر رہا تھا۔ چھ فٹ چار انچ قد کے اس شخص کا نام بینز تھا اور وہ ایک شیوی کروز میں سوار تھا۔ کچھ لوگوں کے مطابق اس نے مفت میں کچھ نمونے بانٹے، دیگر لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ ایک بالکل نئی قسم کی ہیروئن فروخت کررہا تھا۔ جب اس نے گاڑی سے اتر کر چہل قدمی شروع کی تو درجنوں لوگ اس کے پیچھے ہولیے جیسے وہ بیگ پائپر ہو۔

ایک ماں کو مدد کی ضرورت

andrea

اینڈریا دس سال سے نشے کی لت میں مبتلا ہے۔ وہ نتیجے کی پرواہ کئے بغیر دن میں دو بار نشہ کرتی ہے۔ نشے کی لت نے اس سے نوکری، دوست اور خاندان سب کچھ چھین لیا ہے۔

اینڈریا نے بتایا کہ طبی عملہ دو بار اس کی جان بچاچکا ہے۔ ایک بار وہ نشے کے عادی افراد کی بحالی کے مرکز میں بھی تیس دن گزار چکی ہے۔ اس نے نشہ کیے بغیر 264 دن بھی گزارے ہیں۔ اینڈریا نے اپنی عادت چھوڑ دی لیکن دوست نہیں، جس کے باعث نشے کی دنیا میں اس کی واپسی ہوئی۔

36 سالہ اینڈریا سابق نرس ہیں اور اس کے 18، 14 اور 11 سال کے تین بچے ہیں جو اپنی دادی کے ساتھ رہتے ہیں۔ اینڈریا کے والدین اب اس سے بات چیت نہیں کرتے۔ اس کا سب سے بڑا بیٹا کہہ چکا ہے کہ وہ اپنی ماں سے نفرت کرتا ہے۔ اینڈریا کی بیٹی جو بچوں میں سب سے چھوٹی ہے، اس نے دو سال پہلے اپنی ماں کو باتھ روم کے فرش پر نشے میں دھت پایا تھا۔

بچی اس حالت میں روتی رہی اور ماں کے لیے دعا کرتی رہی۔

ایک ہی دن میں اوور ڈوز کے متعدد کیس سامنے آنے کے باوجود اینڈریا ہر حال میں نشہ کرنا چاہتی ہے۔

یہاں تو ہر دعا ہی بددعا ہے۔

پہلا حصہ پڑھنے کے لیے کلک کریں

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: