امریکہ میں مسلمانوں کی تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز نے اورلینڈ حملے کی شدید مذمت کی ہے
واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ اسلام میں بے گناہ لوگوں کے قتل کی گنجائش نہیں
مبارک مہینے میں بے گناہ لوگوں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں
دہشت گردی کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں شریک ہیں
مسلم برادری ایسے تشدد کی شدید مذمت کرتی ہے اور اپنے امریکی ہم وطنوں کے ساتھ کھڑی ہے
کونسل کا کہنا ہے داعش مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم نہیں ہے