اورلینڈ میں قتل عام کرنے والے عمر متین کی سابقہ اہلیہ کا کہنا ہے کہ وہ ظالم اور غیر متوازن شخص تھا
ان دونوں کی ملاقات آٹھ سال پہلے ہوئی اور شادی کے بعد چھوٹی چھوٹی بات پر تشدد کرتا تھا
ادھر عمر کے والد میر صدیق نے بیٹے کی اقدام پر امریکی قوم سے معافی مانگ لی
ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کے ارادوں سے لاعلم تھے
حملہ آور عمر متین کی پیدائش امریکا میں ہی ہوئی اور وہ پورٹ سینٹ لوسی کا رہائشی تھا
اس کے والد کا تعلق افغانستان سے ہے
انتیس سالہ عمر متین کی دو ہزار نو میں شادی ہوئی تھی
ان کا کہنا ہے کہ وہ پورے ملک کی طرح شدید صدمے میں ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ عمر کی دو ماہ پہلے ہم جنس پرستوں سے ملاقات ہوئی تھی
جس کے بعد اسے ہم جنس پرستی سے نفرت ہو گئی تھی