امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ اورلینڈ حملہ دہشت گردی اور نفرت کا اقدام ہے۔ وائٹ ہاؤس میں اپنے خطاب میں انہوں نے اورلینڈو کے بھیانک قتل عام کی کڑی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت اور نفرت امریکیوں کو تبدیل نہیں کرسکتی۔ انہوں نے امریکیوں پر زور دیا کہ وہ خود میں خوف کو جگہ نہ دیں۔ مشترکہ کوششوں سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن، امریکی صدر کہتے ہیں ایف بی آئی اورلینڈو واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ،فائرنگ کی وجوہات ابھی واضح نہیں۔