حملے کا مذہب سے تعلق نہیں، والدعمرمتین

اورلینڈ کے نائٹ کلب میں فائرنگ کرنے والے عمر متین کے والد نے بیٹے کے اقدام پر اظہار معذرت کرلیا۔

امریکی ٹی وی این بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو ماہ پہلے عمرمتین نے دو مردوں کو غیراخلاقی حرکات کرتے دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت نہیں جانتے تھے کہ ان کا بیٹا کیا سوچ رہا ہے، پورے امریکا کی طرح وہ اور خاندان بھی صدمے میں ہیں۔ اس واقعے کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور عمرمتین پورٹ سینٹ لوسی کا رہائشی تھا، وہ ٹیررواچ لسٹ میں مطلوب نہیں تھا، تحقیقاتی ادارے اس کے شدت پسندوں سے روابط کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

x

Check Also

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنے دیرینہ دوست سے منگنی کرلی

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے دیرینہ دوست کلارک گے فورڈ سے منگنی ...

سری نگر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید

سری نگر: ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر ...

بورس جانسن وزیراعظم کی دوڑ سے باہر

لندن کے سابق میئر اور کنزرویٹو جماعت کے رہنما بورس جانسن نے اعلان کیا ہے ...

%d bloggers like this: