امریکی ریاست ٹیکساس میں پارکنگ میں کھڑی گاڑی پر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں ایئرپورٹ کے قریب کھڑی ایک گاڑی پر چھوٹا طیارہ گرا۔ طیارے کی پائلٹ نے تین دفعہ لینڈنگ کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوسکی۔ اس حادثے میں پائلٹ سمیت تین افراد ہلاک ہوئے۔